پانچویں جماعت کا سالانہ امتحان دینے والے طلبہ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،

متعدد اضلاع میں غلط پرچے بھجوا دئیے گئے ،پیپر مقررہ وقت کی بجائے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 25 فروری 2015 22:16

پانچویں جماعت کا سالانہ امتحان دینے والے طلبہ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ..

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)پانچویں جماعت کا سالانہ امتحان دینے والے طلبہ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،متعدد اضلاع میں غلط پرچے بھجوا دئیے گئے ،مختلف مقامات پر پیپر مقررہ وقت کی بجائے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے طلبہ اور امتحانی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،طلبہ بھوکے پیاسے ہال میں بیٹھے رہے ،سیکرٹری تعلیم نے پیپرز کی پرنٹنگ کے معاملات کی خود نگرانی کا فیصلہ کر لیا ۔

پانچویں جماعت کا امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی بدانتظامی کی مثال بن گیا ،گزشتہ روز بھی متعدد اضلاع میں غلط پرچے بھجوا دئیے جسکے باعث عملے نے امتحان لینے سے انکار کر دیا ۔ اس سے قبل ریاضی کے پرچے کی بجائے جنرل سائنس کا غلط پرچہ بھجوا دیا گیا اور پھر بروقت پرنٹنگ اور امتحانی سنٹروں تک پرچوں کی عدم فراہمی کے باعث انگریزی کا ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

انگریزی کا منگل کے روز ملتوی کیا جانے والا پیپر گزشتہ روز لیا جانا تھا لیکن متعدد اضلاع میں غلط پرچے بھجوا دئیے گئے جبکہ کئی مقامات پر پیپرز مقررہ وقت کی بجائے تاخیر سے پہنچیں جسکی وجہ سے طلبہ اور انکے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔طلبہ بھوکے پیاسے ہالوں میں بیٹھے رہے جبکہ والدین کو انہیں کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے سے بھی روکدیا گیا ۔