قاضی حسین احمد مرحوم کی صاحبزاد ی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن مقر ر

بدھ 25 فروری 2015 21:40

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد مرحوم کی صاحبزاد ی اورو ویمن اینڈ فیملی کمیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن مقر ر کر دیا گیا ۔ پی ایم ہاؤس سے ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی قومی اسمبلی کی ممبر رہ چکی ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نائب امراء حافظ محمد ادریس ،میاں محمد اسلم ،اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ ،راشد نسیم ،سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،حافظ ساجد انور ،وقاص انجم جعفری ،سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اورچوہدری محمد اسلم سلیمی سمیت جماعت اسلامی کے راہنماؤں اور کارکنان نے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کو اسلامی نظریاتی کونسل کارکن مقرر کئے جانے پرمبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اسلامی نظریاتی کونسل میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر کردار ادا کریں گی ۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی راہنماؤں ڈاکٹر دردانہ صدیقی ،ڈاکٹر حمیرا طارق ،ڈاکٹر رخسانہ جبین نے بھی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تقرری کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :