حرام اجزاء پر مشتمل اشیاء کی امپورٹ اور فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے ‘ فرید احمد پراچہ

بدھ 25 فروری 2015 21:39

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ حرام اجزا پر مشتمل اشیائے خوردنی و دیگر اشیا امپورٹ کرنے اور فروخت کرنے والے والے ہی نہیں اس سارے کام کی اجازت دینے ، ڈیوٹیاں اور ٹیکس وصول کرنے والے حکمران بھی برابر کے مجرم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمران خود کو آخرت کی پکڑ سے آزاد نہ سمجھیں ۔

آخرت میں اصل گرفت حکمرانوں کی ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ سور کی چربی و دیگر حرام اجزا پر مشتمل اشیامنگوانے بیچنے اور اجازت دینے والے خوف خدا سے بالکل تہی دامن ہیں ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان تمام اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان اشیاء کی امپورٹ اور فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے۔