پی ٹی آئی لاہورباڈی کا اجلاس ، چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں استقبالیہ دینے کا فیصلہ

بدھ 25 فروری 2015 21:39

لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کی باڈی کا اجلاس سینئر نائب صدر شعیب صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کی تنظیم سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو پارٹی میں شمولیت پر شاندار طریقے سے خوش آمدید کہے گی اور ان کے اعزاز میں 27 فروری بروز جمعتہ المبارک سہہ پہر چار بجے لاہور آفس میں آفس استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاجائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میاں حامد معراج ،جمشید اقبال چیمہ ،سردار کامل عمر، مہر واجد عظیم ،طارق ثناء باجوہ ،سید راشد ریاض ،میاں طارق ،میاں افتخار ،گلریز اقبال ،انیس علی ہاشمی ،علی جاوید ڈوگر ،ڈاکٹر زرقا ،ثانیہ کامران ،عائشہ خالد ،انیلہ ساجد بیگ ،لکی خان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :