رسالپور، بارہ بانڈہ سے چار سالہ بچے کی لاش 8 دن بعد برآمد

بدھ 25 فروری 2015 21:30

رسالپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) رسالپور کے نواحی علاقے بارہ بانڈہ کے معصوم چار سالہ بچے کی لاش آٹھ دن گزرنے کے بعد کھنڈر کلپانی سے برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رسالپور کے نواحی علاقے بارہ بانڈہ کے شفیق الرحمن نے آٹھ دن پہلے تھانہ رسالپور میں روزنامچہ رپورٹ درج کرائی تھی کہ میرا معصوم چار سالہ بیٹا سعیدالرحمن کو ایک اوباش لڑکا محمد ایمل ولد محمد رسول نے کھیل کے بہانے گھر سے نکالا اور بعد میں ہم لوگوں کو پتہ چلا کہ اس اوباش لڑکے محمد ایمل نے شدید تشددکے بعدمیرا بیٹا کلپانی کے گہرے پانی میں دھکیل دیا تھا ۔

جس کے بعد مقامی عوطہ خوروں اور ڈی سی او نوشہرہ ذکااللہ خان خٹک کی طرف سے بھیجے گئے سرکاری عوطہ خوروں نے آٹھ دن مسلسل کلپانی میں بچے کی لاش کی تلاش شروع کی ۔لیکن اُن کو کوئی کامیابی نہیں ملی ۔لیکن آج اچانک کھنڈر کے مقام پر کلپانی میں کشتی بان کو بچے کی لاش نظر آئی اور اس نے فوراََ بچے کے والد کو اطلاع کردی جس کے بعد رسالپور پولیس اور بچے کے والد موقع پر پہنچ کر بچے کی لاش وصول کی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔