بلدیاتی ملازمین کے بارے میں کیے گئے انتظامی فیصلوں میں یونین کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے ،سید ذوالفقار شاہ

بدھ 25 فروری 2015 21:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) سجن یو نین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کے مستقبل کے بارے میں کیے گئے فیصلوں میں یونین رہنماؤں کو اعتماد میں نہ لینے سے بلدیاتی ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور کسی بھی وقت بلدیاتی ملازمین میں سخت بلدیاتی ملازمین سخت ترین احتجاج کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سجن یونین میونسپل ورکرز ٹر یڈ یونینز الائنس کا اہم حصّہ ہونے کی بناء پر الائنس کے قائدین کے مزدور مفاد میں کیے گئے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے ،سندھ سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے قیام،OZTگرانٹ میں 2010ءء سے اضافہ نہ کرنے ،بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں ادانہ کرنے،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں میں عملدرآمد نہ کرنے ،ماہوار پنشن کی ادائیگی کے لیے جاری کردہ رقوم میں مسلسل کمی کرنے ،ریٹائر ووفات پانے والے 729ملازمین کو پروانڈ نٹ فنڈ،پنشن کمیوٹیشن ،گریجو یٹی،گروپ انشورنس،لیوانکیشمنٹ فنانشیل ائسٹس کی ادائیگیاں نہ کرنے ،بلدیاتی ملازمین کو آئندہ تنخواہیں سندھ بینک سے اداکرنے جیسے اہم امور میں ملازمین کے نمائندوں کو اعتماد میں نہ لینے سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

یونین اس سلسلے میں قانونی معاونت کررہی ہے اور 4مارچ کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ میں سجن یونین کے دائر آئینی درخواست میں ان مساء کو اٹھایا جائیگا ۔کورٹ میں مقدمے کی سماعتکے لیے سیکریٹری بلدیات ایڈمنسٹر یٹرکے ایم سی اور چھ ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنرز کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں ۔انہوں نے آخر میں وزیر اعلٰی سندھ ،وزیر بلدیات سندھ ،سیکریٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کے معاملات میں کیے گئے انتظامی فیصلوں میں یونین رہنماؤں کو شریک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :