وزیراعلیٰ کے پی کے سے پاک فضائیہ کے آفیسر کمانڈ کی ملاقات

بدھ 25 فروری 2015 21:07

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)پاک فضائیہ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ایئر کمانڈایئر وائس مارشل شاہداختر علوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی وہ کچھ دیرپرویز خٹک کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔