کراچی کے مضافات میں صفائی اور درخت لگانے کی مہم کا آغاز

بدھ 25 فروری 2015 20:48

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سندھ بھر میں ہفتہ صفائی منائے جانے کے اعلان کے تحت عملی قدم اٹھاتے ہوئے کراچی کے مضافات میں صفائی اور درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب شہر بنانے کے حکومتی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اپنے لئے کراچی کے مضافات کو منتخب کیا کیونکہ کسی بھی موقع پرشہری گنجان علاقوں میں ہی توجہ صرف کی جاتی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے اراکین نے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی جانب سے کراچی کی مضافاتی بستیوں میں صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب اور پر امن سندھ مہم کے ضمن میں جو عملی قدم اٹھایا ہے اس پر انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس کی تقلید میں قدم آگے بڑھائیں گے

متعلقہ عنوان :