پریس کونسل کو مکمل طور پر فعال ادارہ بنانے کے لئے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کی رہنمائی اور مدد کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر رانا محمد شمیم

بدھ 25 فروری 2015 20:48

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پاکستان پریس کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے کہا کہ پریس کونسل کو مکمل طور پر فعال ادارہ بنانے کے لئے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کی رہنمائی اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی این ای کے مرکزی سیکریٹریٹ کے خصوصی دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود بھی پریس کونسل آف پاکستان ابھی تک ایک نو زائدہ تنظیم کی مانند ہے اور ابھی تک اس کے روزل ریگولیشنز تیار و منظور نہیں ہوئے ہیں جس کی عدم موجودگی کی بناء پر پریس کونسل آف پاکستان کی کارکردگی منفی طور پر متاثرہو رہی ہے، اس ضمن میں بیوروکریسی کا طرز عمل بھی حوصلہ افزاء نہیں ہے۔

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے سینئر نائب صدر الیاس شاکر نے ڈاکٹر رانا محمد شمیم کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے سی پی این ای کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ پریس کونسل آف پاکستان کی کارکردگی کا ماہانہ سرکلر جاری ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ میڈیا کی مکمل آزادی کے لئے صحافتی ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد بہت ضروری ہے تاہم پریس کونسل کے ضابطہ اخلاق کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور ایک آزاد اور خودمختار ادارے کے طور پر کام کرنا چاہئے۔اس موقع پر سی پی این ای کے فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، سینئر اراکین وامق زبیری، عامر محمود، غلام نبی چانڈیو، سعید خاوراور عبدالخالق مارشل نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :