حکمران امریکی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں جس نے آج تک پاکستان سے وفا نہیں کی ، زبیر فارو ق خان،

حکمران دینی غیرت و حمیت سے عاری ہیں جوآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے ذلت آمیز شرائط پر قرضہ لیتے ہیں اور ان کی ڈکٹیشن پر بجلی ، گیس ، کھاد وغیرہ کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں ،معززین علا قہ سے خطاب

بدھ 25 فروری 2015 20:38

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے نقشہ پر ایک اسلامی فلاحی ریاست کی حیثیت سے وجود میں آیاتھالیکن اس پر چند خاندانوں نے قبضہ کر لیا اور یہ مٹھی بھر اشرافیہ پاکستان کے وسائل کو اپنے ذاتی مفادات میں استعمال کر رہی ہے اور عوام کے مفاد ات اور مسائل و مشکلات کا ان کو کوئی احساس بھی نہیں ہے۔

حکمران امریکی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں جس نے آج تک پاکستان سے وفا نہیں کی ، حکمران دینی غیرت و حمیت سے عاری ہیں جوآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے ذلت آمیز شرائط پر قرضہ لیتے ہیں اور ان کی ڈکٹیشن پر بجلی ، گیس ، کھاد وغیرہ کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تر نول کے تنظیمی دورے کے مو قع پر معززین علا قہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو تحریک تکمیل پاکستان میں شامل کر کے ایک مضبوط ،مستحکم اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔زبیر فارو ق خان نے کہا پاکستان ایک نظریاتی مملکت کی حیثیت سے قائم ہوا۔65 سال سے ہم سفر میں ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ایک مستحکم او خوشحال ملک کی حیثیت حاصل کرے۔یہاں کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم،صحت اور ملازمت کے مواقع ملیں۔

زبیر فارو ق خان نے کہاسینیٹ انتخابات میں ممبران اسمبلی کی بولیاں لگنے اور ہارس ٹریڈنگ کی خبروں کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم ایسے بکاؤ مال اور بے ضمیر لوگوں کو منتخب کرنے کی بجائے اگر دیانتدار اور باضمیر نمائندوں کا انتخاب کرے توملک کو ایسے بدکردار لوگوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ اس مو قع پرصا حبزادہ ولی اللہ بخاری اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔