ہارس اینڈ کیٹل شو میں سپورٹس کے ایونٹس بھی منعقد کرا رہے ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں،

پنجاب یوتھ فیسٹیول2015ء مارچ میں اور انٹرنیشنل ،سپورٹس فیسٹیول اپریل میں شرو ع ہو گا،امیرالدین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سپورٹس گالہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 فروری 2015 20:36

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں سپورٹس کے ایونٹس بھی منعقد کرا رہے ہیں جس میں ملک بھر کی ٹیمیں شرکت کرینگی ، مارچ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول2015ء شرو ع ہو جائے گا جبکہ اپریل میں انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوجائے گا جس میں 35ممالک کی 1600کھلاڑی شرکت کر ینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سٹیڈیم میں امیر الدین میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔