دکی،نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کرکے بجلی کے 2 ٹاور اڑا دئیے

بدھ 25 فروری 2015 20:17

دکی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) رکنی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کرکے بجلی کے 2 ٹاوروں کو اڑا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رکنی کے علاقے میں سراتی کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ کے 2گولے فائر کئے جو بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاوروں میں لگ کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں دونوں ٹاور اڑ گئے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی مقامی انتظامیہ نے واقع کی اطلاع ملنے پر کاروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :