کوئٹہ،نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2ٹرک ڈرائیوروں کو زخمی کردیا

بدھ 25 فروری 2015 19:44

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) ڈھاڈر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2ٹرک ڈرائیوروں کو زخمی کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈربائی پاس پر نامعلوم مسلح افرادنے ٹرکوں پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ڈرائیور لیاقت علی اور سید عدنان زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے