کوئٹہ،مرکزی انجمن تاجران کی چمن بم دھماکوں کی مذمت

بدھ 25 فروری 2015 19:44

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) مرکزی انجمن تاجران کے چمن کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالباری اسحاق، جنرل سیکرٹری صاحب جان اچکزئی ، سجادالرحمن، حاجی جانان ، حاجی شفیق ، حاجی باری اچکزئی،عتیق اللہ پہلوان سمیت دیگر نے چمن بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو معاوضہ دے اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی کاروائیوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے یہاں جاری ہونیوالے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن میں آئے روز کے بم دھماکوں سے شہریوں اور تاجر برادری میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے چمن کے پرامن حالات کو جان بوجھ کرخراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے اس لئے حکومت جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے اور زخمیوں کے علاج ومعالجے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات سے چمن میں خوف وہراس پایا جاتا ہے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے اسطرح کی کاروائیوں کے سدے باب کیلئے کوششیں کریں تاکہ چمن میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے