سبی ،پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنا رول ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر سبی
بدھ 25 فروری 2015 19:30
کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام اپنا رول ادا کریں پولیو مہم میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ والدین اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنانے اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہج ہونے سے بچائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے علماء کرام اور میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام میں پولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں ۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق سبی میں قومی پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا محکمہ صحت کے اہلکار سبی میں ہر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر میاں منظور نے سبی میں پولیو مہم کے حوالے سے کہ سبی کی دو تحصیلوں میں پولیو مہم کے دوران 38595پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قظرے پلا ئیں جائیں گے ضلع سبی کی دوتحصیل سبی لہڑی اور کٹ منڈائی سانگان بابرکچھ کی 19یونین کونسل میں موبائل (132)ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ ریلوے اسٹیشن منی بس اڈہ کوئٹہ وتلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ، بائی پاس ٹول پلازہ ناڑی پل سمیت 19فکسڈ پوائنٹس اور 35ٹرانزٹ پوائنٹس پرپولیو ٹیم پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے پولیو مہم میں 14ڈاکٹرز 19زونل سپروائزر29ایر یا انچارج اور29موٹر سائیکل ایریا انچارج مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف اقدامات کئے گئے ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی کسی صورت کسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ قومی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ کی ہدایت پر سبی میں (آج) سے شروع ہونے والی قومی پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں تاکہ وہ پولیو ٹیموں کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی کا بھی جائز ہ لیں سکیں جبکہ سبی میلے کے انعقاد کے باعث پولیو مہم منسوخ کی گئی تھی تاہم سبی میلے کے تاریخ میں تبدیلی کے بعد ضلع سبی میں پولیو مہم 25 فروری سے شروع کی جائے گی جو 27 فروری تک جاری رہے گی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.