اوکاڑہ ،کوٹ پیر میں 6افراد کی مویشیوں کے بیوپاریوں پر فائرنگ ،ایک جاں بحق ،دوسرا زخمی

بدھ 25 فروری 2015 19:29

اوکاڑہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) اوکاڑہ کے علاقہ کوٹ پیر کے قریب چھ افراد نے مویشیوں کے بیوپاریوں پر فائرنگ کردی ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ملزمان فرار تفصیلا ت کیمطابق ہارون اپنے بھائی بینا مین عرف سیف اللہ کے ہمراہ موضع پوران سے واپس آرہے تھے کہ کوٹ پیر کے قریب اچانک ملزمان مشتاق عرف مشتاقی ، اعجاز عرف ججی ، اسلم وغیرہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ہارون موقع پر جاں بحق جبکہ بینا مین زخمی ہو گیا ملزمان فرار ہو گئے پولی سنے نعش قبضة میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

متعلقہ عنوان :