ریڈیو اور موبائل فونز پر ٹیکس لگانے کی حکو متی تجویز غر یبوں کا خون نچوڑنے کے مترادف ہے ‘میاں محمو دالر شید،

(ن) لیگ قوم کو معاف کرد یں ،قوم پر مہنگائی او ر بے روز گاری کے مزید بم بر سانے کی بجائے اقتدار چھوڑ دیں ورنہ قوم انکو نہیں ”چھوڑیں “گے

بدھ 25 فروری 2015 19:26

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ ریڈیو اور موبائل فونز پر ٹیکس لگانے کی حکو متی تجویز غر یبوں کا خون نچوڑنے کے مترادف ہے ‘(ن) لیگ قوم کو معاف کرد یں اور قوم پر مہنگائی او ر بے روز گاری کے مزید بم بر سانے کی بجائے اقتدار چھوڑ دیں ورنہ قوم انکو نہیں ”چھوڑیں “گے اور انکو گر یبان سے پکڑ کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینک دیں گے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ ہے کہ (ن) لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے قوم کے مسائل میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستانی عوام کو ان ظالم حکمرانوں سے اچھی امید نظر نہیں آ رہی ایپکا ، ینگ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر مکموں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے اور دھرنے دینا پنجا ب کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، حکمران مسائل کو حل کرنے میں مکمل طورپر ناکا م ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور ٹیکسوں میں بلا جواز اضافہ نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ، کرپٹ حکمرانوں کاا قتدار ذیادہ دیر نہیں چلے گا ملک میں دہشت گردی ،قتل ، اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم ،بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی سمیت جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سر مایہ کاروں کو سہولتیں دیتے ہیں مگر غر یبوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے اور اب وفاقی حکو مت کی ریڈیو اور موبائل فونز پر ٹیکس لگانے کی حکو متی تجویزظلم کی انتہا ہوگی اس لیے حکمران ایسے ظالمانہ اقدام کر نے سے باز رہے ہیں اور اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں ۔

متعلقہ عنوان :