اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں دنیا کے تما م مسائل کا حل موجود ہے ‘میاں مقصوداحمد،

معاشرے سے ظلم وناانصافی کے خاتمے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

بدھ 25 فروری 2015 19:22

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں دنیاکے تما م مسائل کا حل موجود ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ٰ نے انبیاء اکرام کے بعد تما م مسلمانوں کو اسلام کے پیغام کو عام کرنے کا فریضہ سونپا ہے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ انبیاء کے اس مشن کو آگے بڑھائے اور خدُا کے نافرمان لوگوں تک اس ذمہ داری کو خلوص اور حق کے ساتھ پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنا ن اس کام کو سرانجام دے رہے ہیں ہر پیغمبر اور بنی نے ہمیشہ ظلم و ناانصانی مشرکانہ افعال کے خلاف رَب کی دھرتی پر رَ ب کے نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کی اب یہ کا م امت محمدی نے کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنا ن اس مشن کو لے کر نکلے ہوئے ہیں اور عوام معاشرے سے ظلم و ناانصانی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ یہاں اسلامی نظام اور شریعت اسلامی کا راج ہو سکے ہر ایک کو بلا امتیاز انصاف ملے غریب اور امیر پر ایک جیسے قانون کا اطلاق ہو اور یہ حقیقی تبدیلی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :