حکومت کی کسان دشمن پا لیسیوں کی وجہ سے کسان پہلے ہی ڈوب چکا ، چوہدری رضوان اقبال،

کسان دشمن پا لیسیوں کیخلاف 8مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائیگا، صدر پاکستان کسان اتحاد پنجاب

بدھ 25 فروری 2015 19:21

پاکپتن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) حکومت کی کسان دشمن پا لیسیوں کے خلاف پا کستان کسان اتحاد8 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر یں گئے ۔لانگ میں شر کت کے لئے پا کستان کے طول عرض سے کسا نوں کو اسلام آباد پہنچنے کی کال دے دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے صو بائی صدر چوہدری رضوان اقبال نے میڈ یا سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے کسا نوں کا معا شی قتل کیا جا رہا ہے۔زرعی ٹیکس گزشتہ دو سال سے وصول کر نے کے لئے محکمہ ریو نیو کو ٹارگیٹ دے دیا گیا ہے۔جس کی پاکستان کسان اتحاد بھر پور مذمت کرتے ہیں حکومت کی کسان دشمن پا لیسیوں کی وجہ سے کسان پہلے ہی ڈوب چکا ہے اب ٹیکس کہاں سے ادا کریں حکومت کو ہرگز ٹیکس ادا نہیں کر یں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر کسانوں کے لئے بجلی کا فلیٹ ریٹ5 رو پے فی یونٹ مقررکرے، آلو کی سپورٹ قیمت کم ازکم 20 روپے کلو مقرر کرے ،حکو مت چا ول کے کا شتکا روں کو 5 ہزارر وپے فی ایکڑ سبسڈی کے اعلا ن پر عمل کرے اور زرعی مدا خل پر فوریGST ختم کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف گندم کی قیمت 50 رو پے بڑھا کر 1350 رو پے کر نے کا وعدہ پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسان اتحاد کے جا ئز مطالبات پورے نہ کئے تو 8 مارچ کو پاکستان کے طول عرض سے کسان اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے اور اسلام آباد پہنچ کرھرنا دیکر حکومت جام کر دیں گے۔