اوکاڑہ ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا،نقدی اور زیورات سے محروم

بدھ 25 فروری 2015 19:21

اوکاڑہ کینٹ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء)چوری کی مختلف وارداتوں میں چوروں نے مویشی، رائفل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چوری کی پہلی واردات میں اوکاڑہ کی قدیم درسگاہ جامعہ محمدیہ اوکاڑہ کا واٹر پمپ نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں چک نمبر44جی ڈی کے رہائشی راوٴ جاوید اقبال کے گھر سے چھ ملزمان مصطفی، عمر رشید وغیرہ رات کی تاریکی میں نقب لگا کر ہزاروں روپے مالیت کی اشیاء جن میں200کلو چاول، 150 کلوچینی،18پیکنگ کوکنگ آئل اور 20من گندم چوری کرکے لے گئے۔

تیسری واردات میں چک نمبر23ٹو ایل کے رہائشی حبیب اللہ کی ڈھاری مویشیاں سے ملزمان ولی محمد، غلام رسول اور محمد امین چار لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے مال مویشی چوری کرکے لے گئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے ایک بھینس برآمد کرلی۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ راجووال کے رہائشی عبدالحق کے گھر سے نامعلوم ملزمان ایک رائفل سیون ایم ایم اور پسٹل چوری کرکے لے گئے،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔