اوکاڑہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم ، تین ملزمان گرفتار ، غیر قانونی اسلحہ برآمد

بدھ 25 فروری 2015 19:21

اوکاڑہ کینٹ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں تین ملزمان کو قابو کرکے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت جنرل بس سٹینڈ جی ٹی روڈ اوکاڑہ سے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے30بور پسٹل برآمد کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر اوکاڑہ میں ایک ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار شدہ ملزم ممتاز عرف کالی سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔تیسرے واقعہ میں بصیر پور پولیس نے ایک ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار شدہ ملزم عظمت سے پسٹل30بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :