پاکستان کیٹلری ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی ہنگری میں فی ہووا فیئرمیں شرکت

بدھ 25 فروری 2015 19:20

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء ) پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی فنی و عملی معاونت کے نتیجے میں پاکستان کیٹلری سٹیل لیس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وزیر آباد کے وفد نے ہنگری کے شہر بڈا پسٹ میں ہونے والے فی ہووا فیئر2015 ء میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفد میں شفیق بلال ،محمد ساجد ، سعود الحسن اور حسن بلال شامل تھے - تقریباً 9 سو افراد نے فی ہووا فیئرمیں قائم پاکستانی سٹال کا دورہ کیا جبکہ پاکستانی وفد نے ہنگری کی متعدد کاروباری کمپنیوں کے نمائندوں سے تفصیلی مذاکرات بھی کئے ۔واضح رہے کہ فی ہووا فیئر مشرقی اور وسطی یورپ میں شکار اور ماہی گیری سے متعلقہ اوزاروں کی نمائش کی ایک اہم جگہ تصور کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :