شوگرملوں کی جانب سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث کاشتکارپریشانی کاشکارہیں،ضلعی صدر کسان بورڈ فیصل آباد ،
متعلقہ حکام مل مالکان سے غریب کسانوں کی رقوم دلوائیں،زراعت ملکی معیشت کی ریڑھی کی ہڈی ہے جسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کاشتکاروں کامعاشی قتل برداشت نہیں کریں گے ،حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں کوئی شعبہ ایسانہیں جو حکومت سے پرپریشان نہ ہو، میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ کاشتکاروں کے وفدسے گفتگو
بدھ 25 فروری 2015 19:11
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) شوگرملوں کی جانب سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث کاشتکارپریشانی کاشکارہیں،متعلقہ حکام مل مالکان سے غریب کسانوں کی رقوم دلوائیں،زراعت ملکی معیشت کی ریڑھی کی ہڈی ہے جسے توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ، کاشتکاروں کامعاشی قتل برداشت نہیں کریں گے ،حکومتی پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں کوئی شعبہ ایسانہیں جو حکومت سے پرپریشان نہ ہو،ان خیالات کااظہارکسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے ضلعی سیکرٹریٹ کسان بورڈمیں کاشتکاروں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق منیر ایڈووکیٹ اور دیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی اوروفاقی حکومتیں کسانوں کے ساتھ کی جانیوالی لوٹ ماربندکروائیں شوگرملوں،کاٹن ملوں اوررائس ملوں نے لوٹ ماراورکرپشن کی انتہاکررکھی ہے۔(جاری ہے)
دھان اور کپاس کی فصلوں کواونے پونے خرید کرکسانوں کواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیاشوگر ملوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ،کنڈوں میں ہیرپھیری کرکے اور حکومتی وعدالتی احکامات کے باوجودگنے کے حکومتی ریٹ کم کر کے کریشن کے تمام سابقہ ریکارڈتوڑدیئے جبکہ کپاس،گنے اور چاول کے کاشتکاروں سے فصل اونے پونے خریدلی جاتی ہے اور انہیں ظالمانہ پالیسیوں کے ذریعے مجبورکردیاجاتاہے کہ وہ اپنی سال بھرکی کمائی اونے پونے داموں ساہوکاروں اورمل مالکان کے حوالے کردیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے مل مالکان لاکھوں کاکسانوں کومعاشی قتل کر رہے ہیں مراعات یافتہ طبقے حکومت کوکوئی ایسی پالیسی نہیں بنانے دیتے جوعوام کے مفادات میں ہو۔انہوں نے کہاکہ محنت کسان کرتاہے مگراس کاپھل ساہوکاراورسرمایہ دارکھاتے ہیں یہ صریح ظلم ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپر کسانوں کوریلیف دینے کے لئے کسان دوست پالیسیوں کااعلان کرےمزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.