لاہور، بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے حادثہ میں 2افراد شدید زخمی

بدھ 25 فروری 2015 19:11

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے حادثہ میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیروزپور روڈ پر واقع کلمہ چوک کے نزدیک گھر میں آگ لگنے سے 2افراد شدید جھلس گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے، آتشزدگی کی اطلاع پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے آگ بجھانے کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آگ لگنے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہو سکا، غالب امکان ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔