پاک فوج اور پاکستان کا ہر محب وطن شہری و حشی درندوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،محمد اکرم رضوی

بدھ 25 فروری 2015 18:57

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) انجمن طلباء اسلام پاکستان کے ممتاز طالبعلم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ انشااللہ پاک فوج اور پاکستان کا ہر محب وطن شہری و حشی درندوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔لاؤڈ سپیکر پر درود و سلام پڑھنا فرقہ واریت نہیں ۔قوم کو امن پسندی کا درس دینے والے علماء اہل سنت کو گرفتار کرنا ملک دشمنی ہے۔

اہل سنت کو دیوار کے ساتھ لگاکر دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کو خوش کیا جارہاہے۔ صوفیاء کے ماننے والے اہل سنت پاک وطن کے تحفظ ، سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور دہشتگردی ، انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔یار سول اللہ ﷺ کہنے والے کبھی بھی کسی تخریب کاری ،فتنہ وفساد کا حصہ نہیں رہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت چیئرمین الائیڈ انٹرنیشنل ٹرسٹ مہر سہیل اکرم مصطفائی نے کی۔اکرم رضوی نے مزید کہا انقلابِ نظامِ مصطفی کے نتیجے میں نیا پاکستان بنے گا۔ سرمایہ پرستی کا سفینہ ڈوبنے والا ہے۔ حکومت اور جمہوریت کا تحفظ مضطرب عوام کو مطمئن کرنے سے ہی ممکن ہے۔

انقلاب کے لیے رسول اللهﷺ کا طریقہ اختیار کرنا ہو گا۔ اُمّتِ مسلمہ کا تشخص تباہ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکیں گے اور دین ِ اسلام کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔ مسلم حکمرانوں کے لبرل اور ماڈرن اسلام کا حقیقی اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ کیلئے متحد ہو جائیں ۔علماء و خطباء کے ساتھ پولیس گردی نا قابل برداشت ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں ۔مشکلات کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔وطن عزیز کو قریہ ء عشق محمد ﷺ بناکر دم لیں گے۔پاکستان عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :