پنجاب حکومت کا مساجد اور دیگر عبادتگاہوں میں ایک سپیکر کے علاوہ دیگر تمام لاؤڈ سپیکرز اتارنے کا فوری حکم ، آرڈیننس جاری

بدھ 25 فروری 2015 18:29

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 فروری 2015ء) پنجاب حکومت نے مساجد اور دیگر عبادتگاہوں میں ایک سپیکر کے علاوہ دیگر تمام لاؤڈ سپیکرز اتارنے کا فوری حکم جاری کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا ۔ آرڈیننس پر عملدرآمد نہ کرنے پر امام مسجد سمیت دیگر مسجد اور عبادتگاہوں کی انتظامیہ آرڈیننس کی دفعہ تین اور چار کے تحت کارروائی کرے گی خلاف ورزی کی صورت میں چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا جبکہ مقدمہ کی سماعت سمری ٹرائل کے مجسٹریٹ درجہ اول کرینگے ۔

آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب نے ساؤنڈ ریگولیشن آریڈننس 2015ء جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام سی پی او اور ڈی پی او کو ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس ضلع میں ساؤنڈ ریگولیشن آرڈیننس کی خلاف ورزی ہوئی اس ضلع کی پولیس افسر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں سی پی او فیصل آباد نے ایک تحریری حکم نامہ تمام مکاتب فکر کے علماء ،امام مسجد کے ساتھ ساتھ دیگر عبادت گاہوں کی انتظامیہ کو جاری کیا ہے جس میں تحریر کیا ہے کہ کوئی شخص بھی کسی کھلی جگہ پر لاؤڈ سپیکر کا استعمال نہیں کرے گا جو عام لوگوں کیلئے باعث تکلیف ہو کسی آبادی کے اندر کسی عبادتگاہ میں دوران ادائیگی نماز کسی ہسپتال یا تعلیمی ادارے میں یا کسی عدالت میں گھر میں جو انسانوں کیلئے استعمال ہورہا ہے اس جگہ لاؤڈ سپیکر کا استعمال ممنوع ہوگا کسی عبادت گاہ میں لاؤڈ سپیکر اسی طرح استعمال ہوگا کہ اس کی آواز چار دیواری سے دس گز تک باہر نہیں جاسکے کسی پبلک یا پرائیویٹ جگہ پر لاؤڈ سپیکر استعمال نہیں ہوگانہ ہی مذہبی اختلافی بیان نشر نہیں ہوگا جس سے عوام میں اختلاف پیدا ہونے کا اندیشہ ہو تمام عبادت گاہوں میں ایک لاؤڈ سپیکر استعمال کیاجائے گا جو صرف آذان ، جمعہ اور عیدین کے عربی خطبہ یا فوتگی اور گمشدگی کی اطلاع کیلئے استعمال ہوگا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تمام مکاتب فکر نے اس آرڈیننس کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ابتدائی طور پر سنی اتحاد کونسل نے دو مارچ کو ملک بھر میں اس آرڈیننس کیخلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں دھرنا دیا جائے گا آن لائن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 19 مارچ کو ملک بھر کے مدارس کے علماء کرام اور وفاق المدارس کے علماء کرام کنونشن فیصل آباد میں طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :