چکوال، جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

بدھ 25 فروری 2015 17:41

چکوال (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) ایک لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کے خلاف سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

عبدالقیوم ایڈووکیٹ سکنہ گرلز کالج روڈ چکوال نے درخواست دی کہ اس سے فیصل شہزاد ولد شیر شاہ نے اچھے تعلقات کے بنا پر رقم مبلغ1لاکھ روپے ادھار لی اور رقم کے عوض ایک چیک بنک اسلامی چکوال دیا جو مقررہ تاریخ پر کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :