پیپلز پارٹی غیر آئینی اقدامات ہرگز قبول نہیں کرے گی، شیریں رحمان

بدھ 25 فروری 2015 17:33

لاہور( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام میں ہر ممکن تعاون کرسکتی ہے مگر غیرآئینی اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اگر حکومت وسیع الیکٹورل ریفارمز پر بات کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں لیکن سینیٹ انتخابات کے اعلان کے بعد آئینی ترامیم کرنا کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام میں ہر ممکن تعاون کرسکتی ہے مگر غیرآئینی اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہے ۔

متعلقہ عنوان :