اسلام آباد: کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہونے کے خلاف در خواستوں کی سماعت کی جائے گی، الیکشن کمیشن

بدھ 25 فروری 2015 17:26

اسلام آباد(اردو ہوائنٹ تزہ ترین اخبار. 25 فروری 2015 ء) : انتخابات کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں جمع کروانے والوں کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں جس کے تحت ان در خواستوں کی سماعت ی جائے گی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منظور کیے گئے کاغذات نامزدگی کےخلاف11 اپیلیں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت 27 فروری کو ہو گی جبکہ مسترد کیے جانے والے کاغذات نامزدگی کے خالف دائر 19 اپیلوں کی سماعت کل کی جائے گی. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سر براہی میں کی جائے گی جبکہ معاونت کرنے والے اداروں کے فوکل پرسنز کو بھی عدالت میں سماعت میں بلایا جائے گا.