پیٹرولیم نرخ میں کمی،ریونیو خسارہ 400 ارب روپے تک پہنچ گیا

بدھ 25 فروری 2015 17:12

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ریونیو خسارہ 400ارب روپے تک پہنچ گیا،فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق مزید سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ریونیو خسارہ کم ہوسکتا ہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی جس کے باعث ریونیو کلیکشن کی مدمیں 400 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی،جو ایک پریشان کن صورتحال ہے،اگر پیٹرولیم مصنوعات پر مزید جی ایس ٹی عائد نہ کیا گیا توحکومت کو ٹیکس وصولی کی مد میں مزید 68 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ٹیکس ادائیگی کی شرح بہت کم ہے تاہم ٹیکس ادائیگی کے دائرہ کارکو وسعت دیکراور ٹیکس دہندگان کی جانب سے ٹیکس ادئیگی کو یقینی بناکر پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو بہتربنایا جا سکتا ہے۔