اسلام آباد: حکومت کو پیپلز پارٹی کا جواب مل گیا، صرف سینیٹ انتخابات کو نہیں پورے الیکشن سسٹم کو شفاف بنایا جائے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا موقف

بدھ 25 فروری 2015 17:09

اسلام آباد(اردو ہوائنٹ تزہ ترین اخبار. 25 فروری 2015 ء) : سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے کی گئی آئینی ترمیم کے مخالفت کر دی، خور شید شاہ کا کہنا تھا کہ صرف سینیٹ انتخابات کا نہیں بلکہ پورے الیکشن کمیشن کا سسٹم شفاف کرنا ہو گا. انہوں نے موقف دیا کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی نا ممکن ہے حکومت کو پیپلز پارٹی کا جواب مل چکا ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی سے بات کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے