عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن نظرانداز، سندھ میں سوائن فلو کا خطرہ

بدھ 25 فروری 2015 17:08

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) بھارت میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران سوائن فلو سے 700افراد ہلاک ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے اس خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھی گائیڈ لائن جاری کی تھی مگر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تاحال حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ میں سوائن فلو کی ممکنہ آمد کے پیش نظر اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ اور انفلوئینزا لیب تاحال قائم نہیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے ائیرپورٹس پر تھرمل اسکینرزاوراسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ کے قیام اور عوام کی معلومات کیلئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تھی مگر زمینی حقائق بتارہے ہیں اسے یکسر نظر انداز کردیا گیا-ماہرین طب کے مطابق وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ ہے ۔سوائن فلو وائرس باآسانی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے ۔اس لئے فوری طور پر وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :