کراچی، اسپیشل برانچ نے تھانوں میں تعینات افسران کی خفیہ نگرانی شروع

بدھ 25 فروری 2015 16:59

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پولیس کے شعبہ اسپیشل برانچ نے شہر میں تھانوں کی سطح پر تعینات پولیس افسران کی خفیہ نگرانی شروع کر دی ہے اور اس حوالے ایس ایچ اوز ، ایس آئی اوز ، ہیڈ محرر اور تھانوں کی سطح پر دیگر پولیس افسران کی زیر استعمال گاڑیوں ، قیمتی موبائل فون ، رہائش اور دیگر اخراجات کی فہرستیں تیار ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہر کے تھانوں میں تعینات کئی تھانے دار نہ صرف اپنی مالی حیثیت سے بڑھ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں بلکہ قیمتی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے جبکہ ان کی پرتعیش زندگی گزارنے کے ذرائع کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

تھانیداروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس بات کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے کہ وہ گاڑیاں ان کی ملکیت میں ہے یا وہ کسی اور کے نام پر ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانیداروں کے ساتھ ساتھ اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسرز(ایس آئی اوز)اور تھانوں کے ہیڈ محرر کی بھی خفیہ فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق زندگی بسر کر رہیں یا وہ بھی دیگر پولیس افسران کی طرح پر آسائش زندگی بسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :