سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ امان اللہ پانیزئی کی سربراہی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی ہاکی چوک پر غیرقانونی اور بغیر کیمپوٹرائزڈ نمبر پلٹ والے رکشوں کے خلاف کارروائی، 48رکشوں کوچالان ،تین موٹرسائیکلوں ،ایک سوزکی اوردو رکشوں کو بندکردیا گیا

بدھ 25 فروری 2015 16:55

کوئٹہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ امان اللہ پانیزئی کی سربراہی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس نے ہاکی چوک پر غیرقانونی اور بغیر کیمپوٹرائزڈ نمبر پلٹ والے رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 48رکشوں کوچالان ،تین موٹرسائیکلوں ،ایک سوزکی اوردو رکشوں کو بندکردیا گیااس کے علاوہ 250سے زائد رکشوں کو غیرقانونی نمبر پلیٹ اورکاغذات نہ رکھنے پر وارننگ بھی جاری کردی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سیف اللہ کھیتران،موٹروہیکل ایگزامینر غوث بخش کردکے علاوہ جان محمد محمد حسنی بھی موجود تھے کی نگرانی کررہے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی اور بغیر کیمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والے رکشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کارروائی کے دوران بغیر کیمپوٹرائزڈ نمبر پلٹ والے رکشوں کو بھاری چالان اور بند کردیا جائے گاانہوں نے کہاکہ شہر میں غیر قانونی رکشے چلانے کی اجازت نہیں دے سکتے اس کے علاوہ رکشوں کی پرمٹ اور دیگر کاغذات نہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے رکشوں کی حالت زار بہتر بنانے اور کرایہ میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد کروانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔