سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے اس سے جمہوریت کو تقویت ملے گی۔ آفتاب شیرپاؤ

بدھ 25 فروری 2015 16:53

کوئٹہ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاو کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے اس سے جمہوریت کو تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو میں آفتا ب شیرپاو کا کہنا تھا کہ ملک میں اپیکس کمیٹی کا قیام اچھا اقد ام ہے، حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھنا چاہئے، ملک میں امن وامان کیحوالے سے صورتحال اب بھی بہتر نہیں ہے، ایکشن پلان پر عملد ر آمد سے صورتحال میں بہتری آئی گی۔

ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابا ت میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چا ہتے ہیں تاکہ جمہوریت کو تقویت ملے اصلاحات اس وقت ممکن نہیں کیوں کہ شیڈول کا اعلان کیاجاچکاہے،انتخابی اصلاحات کے حوا لے سے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ،اس کا چار ماہ سے اجلاس ہی نہیں ہوا، کیوں کہ تحر یک انصاف اس میں غیر حاضر تھی، تاہم اتنا ضرور ہے کہ تجویز جو سیاسی جماعتوں کی جانب سے دی گئی ہے اس پر غور ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :