وزیراعظم سے مسعود خان کی ملاقات‘ اقوام متحدہ میں خدمات پر خراج تحسین

بدھ 25 فروری 2015 16:53

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب مسعود خان کی سفارتی خدمات کو سراہا ہے۔ مسعود خان نے بدھ کو یہاں وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسعود خان کے کردار اور خدمات کو سراہا۔
مسعود خان کو اب انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز (آئی ایس ایس آئی) میں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے اور وہ جلد یہ منصب سنبھال لیں گی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی اس سے قبل امریکہ میں پاکستانی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :