غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کل ہوگی

بدھ 25 فروری 2015 16:53

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کل جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہوگی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ جوابی دلائل دیں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت پر لال مسجد کے وکیل طارق اسد اور ملک عبدالحق نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے جبکہ وکیل اختر شاہ نے جوابی دلائل دینے کیلئے عدالت سے مہلت کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت کل جمعرات تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :