لاہور اور پشاور شہروں میں امریکی قونصل خانے کھلے ہوئے ہیں تاہم ان میں محدود فرائض سرانجام دیئے جارہے ہیں،امریکی سفارتخانے کی وضاحت

بدھ 25 فروری 2015 16:50

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) امریکی سفارتخانے نے لاہور اور پشاور کے امریکی قونصل خانوں کے کام کی حیثیت بارے رپورٹوں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہروں میں امریکی قونصل خانے کھلے ہوئے ہیں تاہم ان میں محدود فرائض سرانجام دیئے جارہے ہیں جن میں قونصلر خدمات شامل نہیں ہیں اور یہ صورتحال کچھ عرصہ سے ایسی ہی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ مکمل قونصلر خدمات فراہم کررہا ہے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ معمول کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے بارے میں گاہے بگاہے سفری ہدایات جاری کرتا ہے

متعلقہ عنوان :