حلقہ پی پی 79 میں دوبارہ گنتی کیلئے آزاد امیدوار کی اپیل سماعت کیلئے منظور،فریقین کو نوٹس جاری

بدھ 25 فروری 2015 16:46

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حلقہ پی پی 79 میں دوبارہ گنتی کیلئے آزاد امیدوار غضنفر عباس کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے اور سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ حلقہ میں (ن) لیگ کے امیدوار ظفر محمود 420 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوبارہ گنتی کے حوالے سے آزاد امیدوار نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دی تھی جو خارج ہوگئی جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں آزاد امیدوار نے موقف اختیار کیا کہ گنتی کیلئے جب بیلٹ بکس کھولے گئے تو ان میں متعدد کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں اس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :