وفاداری کاجذبہ اپنے اندر کوٹ کوٹ کربھرلیں ،دنیا کی کوئی طاقت آپ کوترقی کی راہ پرگامزن ہونے سے نہ روک پائے گی

سرسید میموریل سوسائٹی کی نائب صدر ماجدہ اقبال شفیع کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 25 فروری 2015 16:39

راولپنڈی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سرسید میموریل سوسائٹی کی نائب صدر ماجدہ اقبال شفیع نے کہاکہ وفاداری کاجذبہ اپنے اندر کوٹ کوٹ کربھرلیں ،دنیا کی کوئی طاقت آپ کوترقی کی راہ پرگامزن ہونے سے نہ روک پائے گی۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ انیس سال قبل سرسید میموریل سوسائٹی میں بطورنائب صدر منتخب ہوئی،اس وقت سرسید میموریل سوسائٹی فقط دو کمروں پر مشتمل تھی ،میری سوچ ہے کہ جس ادارے کواپنا وقت دیاجائے اس کے ساتھ پوری ایمانداری نبھائی جائے ،یہی سوچتے ہوئے میں نے سرسید حال میں تاریخی میورلز بنانے کا فیصلہ کیا،جو سرسید میموریل سوسائٹی کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے ،ملک کی ترقی خواتین کے بناممکن نہیں ،خواتین کے مسائل اورانھیں اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کاسوچا،یہ تبھی ممکن تھاکہ انھیں باعزت روزگاردلایاجاسکے ،جس کے لئے میں باصلاحیت افراد اورخواتین کامستقبل روشن بنانے کے لئے سرسید میموریل سوسائٹی میں انسٹیٹیوٹ آف لیڈر شپ اور ووکیشنل ٹریننگ برائے خواتین سر سید میموریل سوسائٹی کاقیام عمل میں لایا،تخلیقی حس مجھ میں بچپن سے ہی بیدارتھی ،اسی لئے میں آرکیٹیکٹ میں بھی مہارت حاصل کی ،موجودہ آڈیٹوریم اور کانفرنس روم کی تزئین و آرائش اس بات کامنہ بولتاثبوت ہے ، سرسید میموریل سوسائٹی بلڈنگ کے گنبد کے اندرونی حصے میں سورہ العلق کی خطاطی کروائی،جسے سب نے بے حد سراہا،لیکن میرامقصد فقط یہی تھاکہ سوسائٹی ، تمام ارکان اور یہ عمارت اس پاک ذات کے حفظ و امان میں محفوظ رہے،یہ ادارہ میرادوسراگھر ہے ،میں نوجوان نسل کوبھی یہی پیغام دیناچاہوں گی کہ اپنے اندروفاکاجذبہ پیداکریں ،کیوں کہ وفاداری ہی آ پ کواپنے کام کے ساتھ مخلص بناتی ہے اورجب آپ اپنے کام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں تووہ کام انفرادیت اختیارکرلیاہے ،جو معاشرے اورسب سے بڑھ کراپنی ذات میں انفرادیت پیداکرتاہے ۔

متعلقہ عنوان :