Live Updates

جس کا سیاسی کیریئر کلیئر ہے، وہ تحریک انصاف میں آسکتا ہے، ہر اس شخص کو خوش آمدید کہوں گا، جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 فروری 2015 16:33

دبئی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس کا سیاسی کیریئر کلیئر ہے، وہ تحریک انصاف میں آسکتا ہے، ہر اس شخص کو خوش آمدید کہوں گا، جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ وہ بدھ کو دبئی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نبیل گبول کے تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ میں جماعت میں ہر اس شخص کو خوش آمدید کہوں گا جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ یہ وقت سرمایہ کاری کا ہے، کے پی کے میں سرمایہ کاری کرنے سے لوگوں کو روزگار ملے اور غربت ختم ہو گی،خیبرپختونخوا پولیس دیگر صوبوں سے کہیں بہتر ہے، جس کی وجہ سے صوبے میں سیکیورٹی خطرات بھی کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں دو چیزوں پر فوکس کیا جاتا ہے،جیت جاؤں یا ہار جاؤں ، میچ کا دارومدار چار کھلاڑیوں پر ہوتا ہے، ٹیم میں جیتنے کیلئے پانچ ریگولر باؤلر کھلانے چاہیئیں، ایک ریگولروکٹ کیپر کھلانا چاہیے اور سب سے بہتر بلے باز کو نمبرچار پر بھیجنا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات