سینیٹ انتخابات میں چاروں صوبوں سے اچھی شہرت کے حامل افراد کا انتخاب کیا جائے،علامہ عباس کمیلی

بدھ 25 فروری 2015 16:22

کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے نیک اور اچھی شہرت کے حامل افراد کا انتخاب کیا جائے،تو یہ جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا ۔

(جاری ہے)

سولجر بازار میں سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے 2009میں سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کے دوران یہ بات کہی تھی ،جسے ڈپٹی اسپیکر جان محمد جمالی اور دیگر اراکین نے سراہایا ،آج وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی اسی طرح کی اصلاح کی بات کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے کم از کم 100ایسے مقبول ترین اور اچھے شہریوں کا انتخابات ہو جو اپنے حلقوں میں صادق اور امین ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار پر بھی پورے اترتے ہوں۔اس کے علاوہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ووٹ دیتے وقت سینیٹ کے امیدواروں کو بھی ساتھ ساتھ ووٹ دیکر منتخب کیا جائے تو بہتر ہوگا،تاکہ ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کا خاتمہ ہو۔

متعلقہ عنوان :