گورنرخیبرپختونخوا بارشوں اورژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 25 فروری 2015 16:22

پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)خیبرپختونخوا کے گورنرسردارمہتاب احمدخان نے خیبرایجنسی میں بارشوں اورژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے،گورنرسردارمہتاب نے پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کوہدایات کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا فوری اغاز کیاجائے ۔

(جاری ہے)

گورنرسردارمہتاب نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اورزخمیوں کی مناسب مالی امداد کی جا ئیگی۔