دہشتگردی کی عدالتوں میں زیر سماعت سنگین مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جائیں، ڈاکٹر رحیق عباسی
بدھ 25 فروری 2015 16:22
اسلا م آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فوجی عدالتوں میں بھجوانے کیلئے دہشت گردی کے 52 مقدمات منتخب کیے جن کی تعداد اب کم ہو کر 10 رہ گئی ہے، اسی برق رفتاری سے کام ہوتا رہا تو پنجاب میں فوجی عدالتوں میں زیر سماعت لانے کیلئے کوئی مقدمہ نہیں بچے گا ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہی ٹارگٹ ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں ”سفیرامن سیمینار “میں شرکت کے بعد عوامی تحریک اسلام آباد میڈیاسیل میں مصطفی خان،غلام علی خان ،قاری منہاس،شمریزاعوان،منظورملک، سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عدالتوں نے ایک مہینے کے اندر 70 ہائی پروفائل مقدمات میں سے 42 کے فیصلے کر دئیے ، یہ وہ مقدمات ہیں جو 8سال سے التواء کا شکار تھے اور ان کی اپیلیں تک سماعت کیلئے نہیں لگ رہی تھیں ،فوجی عدالتوں کے قیام کے فیصلے کے بعد اب دھڑا دھڑ فیصلے ہورہے ہیں یہ فیصلے اس سے پہلے کیوں نہیں ہورہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ یہ بات اتنی بھی پیچیدہ نہیں جس کی سمجھ نہ آ سکے اگر یہ کیسز فوجی عدالتوں میں زیر سماعت آئے تو یقینا ان خطرناک مجرموں کو اپنے سرپرستوں ، سہولت کاروں ،مالی مدد فراہم کرنے والوں اور جہاں یہ رہائش پذیر تھے ان ساری جگہوں کے نام بتانے پڑیں گے شاید پنجاب کے حکمرانوں کو یہ بات گوارہ نہیں اس لیے اب وہ دن رات اس کام پر لگے ہوئے ہیں کہ جتنی جلد ہو سکے مقدمات کو نمٹا دیا جائے تاکہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.