محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ نے 40 سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخی کے نوٹس جاری کر دئیے

بدھ 25 فروری 2015 16:13

پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ نے صوبے میں 40 سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخی کے نوٹس جاری کر دیئے، سیکیورٹی کمپنیوں کے پاس مناسب دفاتر، تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے لائسنس منسوخ کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ نے صوبے میں 40 سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے، محکمہ داخلہ کے مطابق ان سیکیورٹی کمپنیوں کے پسا مناسب دفاتر اور تربیت یافتہ عملہ موجود نہیں ہے، لائسنس منسوخی کے نوٹس باقاعدہ سروے اور تحقیقات کے بعد جاری کئے گئے، خیبرپختونخوا میں کل82سیکیورٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس نیشنل ایکشن پلان کے تحت منسوخ کئے گئے ہیں۔