اسلام آباد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن، مبینہ دہشت گردوں سمیت 11مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 25 فروری 2015 16:13

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، مبینہ دہشت گردوں سمیت 11مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 11 افراد کو حراست میں لے لیا، کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں مبینہ طور پر دہشت گرد بھی شامل ہیں، گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، تمام حراست میں لئے گئے افراد کو مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :