اساتذہ ذمہ دار لوگ ہیں، اللہ نے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی ذمہ داریاں سونپی ہیں، ڈی پی او بونیر

بدھ 25 فروری 2015 16:08

بونیر (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) استانیاں اور اساتذہ وہ ذمہ دار لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے قوم کی بچوں کی مستقبل سنوارنے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہے۔اب ہم اس کیساتھ ساتھ ان کی تحفظ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالنے کی کوشش کریں گے۔جس کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت نے ایس او ایس الرٹ سسٹم سیو اور سول متعارف کروایا ہے۔جس کے تحت تمام سکولوں میں سیکورٹی انتظامات اور اس کیلئے ٹریننگ دی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بونیر سید خالف محمود ہمدانی نے گورنمنٹ ہائی سکول کڑپہ میں سکولوں کے سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ استانیوں کی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی ایجوکیشن افیسر خنیف الرحمن،اے ڈی او فیمیل بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف سکولوں کی ہیڈ مسز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ جن سکولوں کی دیواریں اونچی نہیں ان کی دیواریں اونچی کی جارہی ہے۔

جبکہ چوکیداروں اور سیکورٹی گارڈ ز کو بارہ بور کی بندوقیں فراہم کی جارہی ہے۔ جن کے پاس موجود ہے۔ ان کو لائیسنس فراہم کئے جائنیگے۔اور وہ سکول کی سیکورٹی پل پروف بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے سکول میں ڈیوٹی دیں گے۔اس کے علاوہ ہم ایک موبائیل سسٹم سکولوں کو فراہم کررہے ہیں۔جس کے ذریعے ایک بٹن دبانے سے حملہ یا فائیرنگ کی صورت میں پولیس کا پورا سسٹم خبردار ہوجائیگا۔

یہ بٹن دبانے سے پولیس کنٹرول ،ڈی پی او آفس ،آر پی او آفس اور صوبائی پولیس آفس کو بیک وقت اطلاع پہچ سکتی ہے۔جس کے بعد وہ بروقت اسی سکول جہاں سے تن دبایا گیا ہو۔پہنچ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ تمام اساتذہ پر لازم ہے۔ کہ وہ سکول کے داخلی اور خارجی راستوں پر کھڑی نظر رکھیں ۔اور سکول کے آس پاس کسی بھی غیر متعلقہ گاڑی یا شخص کو سکول کے قریب کھڑے رہنے سے روک دیں۔

متعلقہ عنوان :