موجودہ حالات تقاضا کر رہے ہیں دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ‘ عابد حسین صدیقی

بدھ 25 فروری 2015 16:07

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ ہر ایشوز پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے اُن کا دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ پر موقف خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات تقاضا کر رہے ہیں کہ دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے حکومت اس کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ محض الفاظ کی جادوگری سے نہیں ہو گا، حکومت سنجیدہ ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر دھاندلی کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔

دھاندلی کا مسئلہ تنہا حکومت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی سے متعلق ان الزامات کا حل بھی تلاش کیا جائے جس کیلئے عمران خان نے احتجاج کیا۔