ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی‘ عرفان دولتانہ

بدھ 25 فروری 2015 16:06

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے ہماری سنجیدہ اورمخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی،اس ضمن میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہے ، پاکستان مسائل کی دلدل سے ضرور نکلے گا اورہم اپنی منزل حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے وسائل ان پر صرف کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ خدا تعالیٰ محنت اورجدوجہد کاصلہ ضرور دیتا ہے۔ چنیوٹ رجوعہ میں معدنی ذخائر اورونڈ کوریڈورز کی دریافت اسی محنت اورنیک نیتی کا ثمر ہیں ۔قومیں جستجو،آرزو،محنت اور جدوجہد سے ہی آگے بڑھتی ہیں۔ پاکستان بھی اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھے گی اور عوام کے مسائل ہر سطح پرحل کئے جائیں گے۔