آئرش بلے باز ایڈ جوائس قسمت کے دھنی نکلے

بدھ 25 فروری 2015 16:00

آئرش بلے باز ایڈ جوائس قسمت کے دھنی نکلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25۔فروری 2015ء )کہتے ہیں قسمت کی دیوی جس پر مہربان ہو وہ بڑے سے بڑے طوفان سے بھی نکل جاتا ہے ، آئر لینڈ کے بلے باز ایڈ جوائس بھی قسمت کے دھنی نکلے اور متحد ہ عرب امارت کے خلاف میچ کے دوران گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے باعث آؤٹ ہونے سے بچ گئے ۔

(جاری ہے)

برسبین میں کھیلے جار ہے میچ کے دوران متحدہ عرب امارات کے محمد جاوید کا یارکر ایڈ جوائس کے بلے کے نیچے سے گزر کر آف سٹمپ کی سائیڈ سے ٹکرایا تاہم حیران کن طور پر ایل ای ڈی بیلز گیند ٹکرانے سے تھوڑا وپر اٹھنے کے بعد واپس سٹمپ پر آگئیں اور محمد جاوید کی وکٹ حاصل کر خوشی دھر ی کی دھری رہ گئی ۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق اس ورلڈ کپ میں نارمل بیلز کی بجائے ایل ای ڈی بیلز اورسٹمپس استعمال کی جارہی ہیں جو عام سٹمپس سے تھوڑی بھاری ہیں اور شاید اسی وجہ سے ایڈ جوائس بولڈ ہونے سے بچے ہیں ۔